ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ جنگل میں پائی گئی نوجوان کی لاش؛ قتل کے بعد جنگل میں پھینکے جانے کا شبہ

منڈگوڈ جنگل میں پائی گئی نوجوان کی لاش؛ قتل کے بعد جنگل میں پھینکے جانے کا شبہ

Sun, 24 Sep 2017 13:40:48    S.O. News Service

منڈگوڈ 24/ستمبر (ایس او نیوز)  منڈگوڈ تعلقہ کے لکّولی دیہات میں واقع جنگل میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے اس کا قتل کرکے  جنگل میں پھینکا ہوگا۔ لاش اتوار کی صبح متعلقہ جنگل میں دیکھی گئی، جس کے بعد فوری طور پر منڈگوڈ پولس کو خبر کی گئی۔

مقتول نوجوان کی شناخت  تعلقہ کے کوپّا دیہات کے رہنے والے سندیپ پڈّر (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کا جائزہ لیا ہے اور چھان بین شروع کردی ہے۔


 


Share: